دلچسپ و عجیب
19 اکتوبر ، 2012

خلاء سے لگائی گئی ریکارڈ ساز چھلانگ ،لیگو انداز میں

خلاء سے لگائی گئی ریکارڈ ساز چھلانگ ،لیگو انداز میں

سڈنی…حال ہی میں آسٹرین مہم جو نے خلاء سے1لاکھ28ہزارفٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کا خطرناک کارنامہ سر انجام دیا اور آواز کی رفتار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تین عالمی ریکارڈ بنا ڈالے۔43سالہFelix Baumgartnerکی اس ریکارڈ ساز چھلانگ کی باز گشت اب تک میڈیا میں چل رہی ہے اور دنیا بھر میں اس کارنامے کو مختلف انداز میں داد دی جارہی ہے۔لیگو نے بھی بوم گارٹنر کے اس کارنامے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اُسکی خلائی چھلانگ کو ازِسر نو لیگو انداز میں پیش کیا ہے۔1منٹ44سیکنڈ کی اس وڈیو میں لیگو سے بنے افراد جہاں اس پورے اسٹنٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں بوم گارٹنر کا لیگو ماڈل خصوصی غبارے کے ذریعے خلاء تک پہنچنے کے بعد چھلانگ لگاتا نظر آرہا ہے۔

مزید خبریں :