Time 12 نومبر ، 2021
پاکستان

ٹیوشن ٹیچرکی مبینہ طور پر 3 بچوں کیساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے جتوئی شمالی میں مظہر نامی ٹیوشن ٹیچر نے مبینہ طور پر 3 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم مظہر کو گرفتار کرکے تھانہ جتوئی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  تینوں بچے نجی اکیڈمی میں ٹیچر کے پاس ٹیوشن پڑھتے تھے، متاثرہ بچوں کی عمریں 10 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔

متاثرہ بچوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیوشن ٹیچر مظہر نے کئی مرتبہ انھیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے اہل خانہ کے الزامات پر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور متاثرہ بچوں کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :