14 نومبر ، 2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑانے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے لیے سبق آموز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کے ہاتھ سے سلپ ہونے والی گیند پر چھکا لگایا اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیریں۔
پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیم 177 رنز کے تعاقب میں تھی ، اننگز کا آٹھواں اوور محمد حفیظ کروانے آئے ،سامنے ڈیوڈ وارنر تھے ۔
حفیظ کے ہاتھوں سے گیند سلپ ہوئی لیکن وارنر نے اس گیند پر اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں بکھیر دیں ۔
ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ن90 کی دہائی میں کھیلے گئے میچ میں بھی آیا لیکن یہاں عامر سہیل نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور کیوی بولر کی گیند پر ہٹ نہیں کی بلکہ سب کے لیے مثال پیش کی ۔