24 اکتوبر ، 2012
لندن…این جی ٹی…بر طا نوی یو نیو رسٹی میں کی جا نے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بڑ ھتی عمر میں کی جانے وال ایکسر سا ئز دما غی امر اض سے محفو ظ رکھتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جسما نی طو رپر چست رہنے والے افر اد کا دما غ بھی زیا دہ صحت مند رہتا ہے اور وہ بڑ ھا پے میں بھی بھلکڑ پن اور دما غی کمزوری جیسی بیمار یوں کا شکا ر نہیں ہو تے ۔ تحقیق کے مطا بق ستر سا ل کے بعد بھی ایکسر سا ئز جا ری رکھنے والا افراد کا دما غ دیگر بو ڑھے افراد کے مقابلے کم سکڑ تا ہے اور یو ں ان کی یا داشت مضبو ط رہتی ہے ۔