Time 29 دسمبر ، 2021
پاکستان

لاہور میٹرو بس کی لاگت سے متعلق پی ٹی آئی کا الزام غلط ثابت، رپورٹ پیش

ماضی میں پاکستان تحریک انصاف نے منصوبے پر 50 ارب روپے سے زائد لاگت کا الزام لگایا تھا— فوٹو:فائل
ماضی میں پاکستان تحریک انصاف نے منصوبے پر 50 ارب روپے سے زائد لاگت کا الزام لگایا تھا— فوٹو:فائل 

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں میٹرو بس لاہور کی تعمیرپرلاگت کی رپورٹ  پیش کردی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ میٹروبس سروس منصوبے پر 29 ارب 61 کروڑ روپے لاگت آئی، حکومت پنجاب کیلئے میٹروبس سروس کا منصوبہ ایل ڈی اے نے تعمیرکیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹرو بس سروس سے اوسطاً  ایک لاکھ 37 ہزار مسافر روزانہ مستفید ہورہے ہیں جبکہ لاہور میٹروبس سروس کا یک طرفہ کرایہ فلیٹ ریٹ کی بنیاد پر 30 روپے ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میٹروبس سروس کا منصوبہ 2013 میں مکمل ہوا۔

خیال رہے کہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف نے منصوبے پر 50 ارب روپے سے زائد لاگت کا الزام لگایا تھا اور سیاسی مخالفین میٹرو بس لاہور کو جنگلہ بس بھی کہتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :