30 اکتوبر ، 2012
واشنگٹن …امریکا کی ایک روبوٹ ساز کمپنی نے ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو مختلف رکاوٹیں عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔Pet-Protoنامی انسانی جسامت کا حامل یہ روبوٹ دشوار گزار راستوں سے نکلنے اورچھلانگ لگانے کیساتھ ساتھ رکاوٹوں کو با آسانی پار کرسکتا ہے۔خود کار نظام کے ذریعے فیصلہ کرنے کی قابلیت والا یہ روبوٹ ناصرف اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے چھلانگ لگاسکتا ہے بلکہ راستے میں آتے گہرے گڑھوں کو اپنی ٹانگیں پھیلاتے ہوئے پار کرنے ،اونچی جگہوں پر اُچھل کر پہنچنے اور سیڑھیاں چڑھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔