31 اکتوبر ، 2012
برلن …این جی ٹی…جرمنی کے دارالحکومت برلن میں سالانہ زومبی واک کا انعقاد کیا گیا جس کے لیے سینکڑوں افراد خو ن آشا م بلا ؤں کا رو پ دھار ے خوفناک فلموں کے کر داروں کی طرح شہر کی سڑکوں پر نکل پڑے۔اس سالانہ ریلی میں سینکڑوں افراد نے حصّہ لیاجواپنے ملبوسات اورحلیوں سے بھوتوں ،چڑ یلو ں اورخون آشام بلاؤں کی ما نند ہی لگ رہے تھے ۔