31 اکتوبر ، 2012
نیویارک. . . این جی ٹی…امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر آرٹسٹ کوباریک لچکدار تاروں کی مدد سے جانوروں کے دلچسپ مجسمے تیار کرنے میں مہارت حاصل ہے۔حال ہی میں اس آرٹسٹ نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے پرندوں اور جانوروں کے پنجروں میں استعمال کی جانے والی باریک تاروں کی مدد سے مختلف جانوروں کے دیدہ زیب مجسمے تیارکیے ہیں۔ان دلکش مجسموں میں شامل کی جانے والی باریکیاںآ رٹسٹ کی مہارت کاعملی نمونہ پیش کررہی ہیں۔