31 اکتوبر ، 2012
ہرارے. . .این جی ٹی…دنیا بھر میں پتلی تماشا دکھانے کیلئے پتلیوں کو دھاگے کے ساتھ منسلک کر کے ایک کہانی کی صورت میں تماشا پیش کیا جا تا ہے لیکن زمبابوے میں ان پتلیوں سے ایک ڈانس پر فارمنس بھی کروائی گئی ۔ایک عام مقامی شاہراہ پر اس شخص نے اپنے دونوں ہاتھ پر لپٹے دھاگوں کو خوبصورتی سے کنٹرول کرتے ہوئے ان پتلیوں سے ایسا شاندار ڈانس کروایا کہ دیکھنے والے ناصرف دنگ رہ گئے بلکہ اس پتلی باز کو داد دیے بناء بھی نہ رہ سکے۔