دلچسپ و عجیب
01 نومبر ، 2012

چین :بیجنگ میں پہلے ہیلو کٹی تھیم ریستوران کا افتتاح

چین :بیجنگ میں پہلے ہیلو کٹی تھیم ریستوران کا افتتاح

بیجنگ…چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک ایسے ریستوران کا افتتاح کیاگیا ہے جس میں موجود ہر شے بچوں کے من پسند کارٹون کردار ہیلو کٹی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ مکمل طور پر ہیلو کٹی کے کر دار کی عکا سی کر تے اس ریستوران کے درو دیوار اور فرنیچر سب گلابی رنگ کے ہیں، حتیٰ کہ یہاں کے ملازمین اور شیف بھی کا رٹو ن کر دار Kitty کے ہی انداز میں ملبو س نظر آتے ہیں۔ اس ریستوران میں مختلف انداز اور سا ئز کے Kitty کے مجسمے اور کھلونے بھی موجود ہیں جو بچوں کے لیے نہایت دلچسپی کا با عث ہیں۔ اس ریستوران میں ناصرف ٹیبل کور سے لے کر کرسیاں، پنکھے، دیواروں اور لیمپس سمیت ہر چیز پر Kitty کی تصویر نمایاں ہے بلکہ ریسٹور نٹ میں پیش کیا جا نے والا کھانا بھی Kitty کی ہی تصویر سے سجا یا جا تاہے۔ 100افراد کی گنجائش والے اس ریستوران میں فی بندہ کھانے کی قیمت25ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں :