دلچسپ و عجیب
01 نومبر ، 2012

جنوبی افریقی میں شمسی توانائی سے چلنے والا انٹرنیٹ کیفے

جنوبی افریقی میں شمسی توانائی سے چلنے والا انٹرنیٹ کیفے

جوہانس برگ…این جی ٹی…دنیا بھر میں ذہین افراد کی کوئی کمی نہیں چاہے وہ دنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک ہو یا سب سے پسماندہ/ترقی پذید ملک ہو۔ذہانت کی ایسی ہی ایک جیتی جاگتی مثال جنوبی افریقہ کے قصبے الیگزینڈرا میں بزنس مین پیٹر گراہم کی شکل میں موجود ہے۔ گراہم نامی اس شخص نے اپنی ذہانت کو بخوبی استعمال کرتے ہوئے اپنے قصبے میں ایک کنٹینر کے اندر چلتا پھرتا انٹرنیٹ کیفے قائم کیا ہے جسے چلانے کے لیے صرف اور صرف شمسی توانائی کا سہارا لیا جاتا ہے۔ الیگزینڈرا نامی اس قصبے میں کھلنے والے اپنی نوعیت کے اس پہلے انٹرنیٹ کیفے میں طلباء کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :