Time 18 فروری ، 2022
پاکستان

سعید غنی کا کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں کمی نہ ہونے کا اعتراف

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے شہرِ  قائد میں اسٹریٹ کرائمز میں کمی نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

جیونیوز کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں کوئی خاص کمی نہیں آئی، لوگوں کی جان جارہی ہے یہ تشویشناک بات ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبے میں بدقسمتی سےتاخیر ہوئی، اطہر متین کے قاتلوں کوگرفتارکریں گے، اس  میں کوتاہی نہیں ہوگی۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ

دوسری جانب  ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز سے متعلق پالیسی واضح ہے، اطہر متین کے قاتلوں سے متعلق کچھ مواد ہے اس سے قاتلوں تک جلد پہنچ جائیں گے۔

علاوہ  ازیں  پولیس حکام کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری میں گزشتہ سال دسمبرکے مقابلے میں موٹرسائیکل اور گاڑیاں چوری اور چھینے جانے کی وارداتوں میں 84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق جنوری 2022 میں 3908 موٹرسائیکلیں چوری اور 419 چھینی گئیں جب کہ دسمبر 2021 میں 3385 موٹرسائیکلیں  چوری اور 308 چھینی گئیں۔


مزید خبریں :