02 نومبر ، 2012
کیلیفورنیا. . . ..این جی ٹی…ارے ارے بھاگو ۔۔بناء سر کے دھڑ/سرکٹے انسان نے لوگوں کی دوڑیں لگوادیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک قصبے میں نامورجادوگررِچ فرگوسن مصروف شاہراہوں پر کیا آیا راہ چلتے لوگ ڈر کے مارے دور بھاگنے لگے۔فرگوسن نامی اس ماہر جادوگر نے ایسا کرتب پیش کیا کہ لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ آیا یہ کوئی سرکٹا انسان ہے یا صرف انکی نظروں کا دھوکا۔بلاشبہ یہ نظروں کا دھوکا ہی تھا جس میں دیکھنے والوں کویہ لگتا کہ چھینک مارتے ہی فرگوسن کا سر دھڑ سے الگ ہوکر نیچے آلٹکا ہے جسکے بعد وہ پھر اپنا سر گردن پر جماکر آگے نکل پڑتا اور دیگر لوگوں کو حیران و پریشان کرنے میں مصروف ہوجاتا۔فرگوسن کے اس حیرت انگیز جادوئی نظارے نے دیکھتے ہی دیکھتے آن لائن مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنا شروع کردیے ہیں جسے اب تک 44لاکھ سے زائد افراد دیکھ کر محظوظ ہوچکے ہیں۔