02 نومبر ، 2012
کولمبس…این جی ٹی…امریکی ریاست انڈیانا کے شہر کولمبس میں اپنے مالکن کی مدد سے مصوری کے شاہکار تخلیق کرنے والا گھوڑا تیزی سے شہرت حاصل کرنے لگا ہے۔9سالہ جسٹن نامی یہ گھوڑاپنے منہ میں بر ش پکڑ کر ایک ماہر پینٹر کی طرح آڑھی تر چھی لائنیں ڈال کر تجریدی پینٹنگز بناتا ہے جس میں اسکی مالکن ایڈونا کومبز اس کی مکمل رہنمائی کرتی ہیں۔اپنے اندرمختلف رنگ سموئے جسٹن نامی اس گھوڑے کی پینٹ کردہ تصاویر کوا سکی مالکن ایڈونا نے اپنے گھر میں قائم اسٹوڈیو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا ہے جو تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔ لو گوں کی ایک بڑی تعداد اس گھوڑے کو اصطبل میں پینٹنگز کرتا دیکھنے اور خریدنے کیلئے اس گیلری کا رخ کر رہے ہیں جہاں وہ ناصرف ان پینٹنگز کی تصاویر کھینچتے نظر آتے ہیں بلکہ انہیں خریدنے کے لیے75سے2ہزار500ڈالر خرچ کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتے۔