27838
407893 جلد بازی میں کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے!

دلچسپ و عجیب
02 نومبر ، 2012

جلد بازی میں کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے!

جلد بازی میں کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے!

لندن…این جی ٹی…گاڑی چلاتے ہوئے جلد بازی کا مظاہرہ کیا جائے تو کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جیسا برطانیہ میں ایک بس ڈرائیور کے ساتھ ہوا۔برطانیہ میں ڈبل ڈیکر بس کا ڈرائیورجلد بازی میں ٹرین کے آنے کا سگنل نہ دیکھ سکااورجیسے ہی بس عین ریلوے ٹریک پر پہنچی تو دونوں اطراف کے بیرئیر بند ہو گئے۔ خوش قسمتی سے ٹرین کے پہنچنے سے پہلے ہی ریلوے ملازم نے فوری طور پر بیرئیر کھول دیئے اورگاڑی حادثے سے بچ نکلی۔اس ریلوے ملازم کی پھرتی کیوجہ سے بس اور ٹرین آپس میں ٹکراؤ سے محفوظ رہیں ورنہ ڈرائیور کی یہ جلد بازی کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتی تھی۔

مزید خبریں :