27900
407893
03 نومبر ، 2012
نیویارک. . . .. این جی ٹی…وکھرے انداز میں کام کرو گے تو نتائج بھی وکھرے ہی ہونگے۔زیرِ نظر وڈیو میں ایسا ہی کچھ نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں چند نوجوانوں نے کچھ انوکھے انداز میں مچھلیاں پکڑنے کا پلان بنایا۔ان نوجوانوں نے سمندر پر بنے لکڑی کے پُل پر ایک لکڑی کا تختہ رکھا جو آدھا عرشے پر اور آدھا سمندر پر لٹک رہا تھا۔دو نوجوان جہاں لکڑی کے تختے پر کھڑے ہوئے وہیں ایک سمندر پر لٹکے حصے پر چڑھ کر مچھلیاں پکڑنے لگا۔بس یہ انوکھا اسٹنٹ اُلٹا پڑگیا اور لکڑی کا تختہ درمیان سے ٹوٹ گیا جسکے باعث اُس پرکھڑا نوجوان پانی میں جاگرا۔