27902
407893
03 نومبر ، 2012
وارسا. . . .این جی ٹی…پولینڈ کے دارالحکومت وارسو میں انجینئرز نے 150میٹر بلند چمنی کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کردیا۔ٹورن کے پاور پلانٹ کی یہ چمنی 900کیوبک میٹر کنکریٹ اور تیزاب سے محفوظ رہنے والی اینٹوں کی مدد سے تعمیر کی گئی تھی جسے گرانے کے لیے اسکی بنیادوں میں200بم نصب کیے گئے۔پولینڈ کی بلند ترین چمنیوں مین سے ایک اس چمنی کو گرانے سے قبل سائرن بجا کر تمام ملازمین کو محفوظ حصے میں بھیج دیا گیاجسکے بعد اسے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ڈھادیا گیا۔