27917
407893
03 نومبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…امریکہ میں قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے والا ایک ایسا انوکھا کیپسول نما حفاظتی گھر تیار کر لیا گیا ہے جوسونا می ،زلزلہ،سیلاب اور طوفان کے دوران لوگوں کی حفاظت یقینی بناتا ہے۔مکمل طور پر کنکریٹ، لوہے اور دیگر مضبوط دھاتوں سے تیار کیا جانے والا 32فٹ لمبا اور 10فٹ چوڑے اس گھر میں ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیا موجود ہیں جو زمین کی تہہ میں 20میٹر تک پہنچ جانے کے باوجود ہر نقصان سے محفوظ رکھے گا۔اس پرُ آسائش حفاظتی گھر میں کچن، باتھ روم، ڈائینگ ٹیبل ، ٹی وی لاؤنج اور ایک آرام دہ بیڈ روم بھی موجود ہے تاہم ان تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانے اور اپنی زندگی کو محفوظ رکھنے کیلئے اگر اس حفاظتی گھر کوخریدنا ہے تو اس کیلئے آپکے بینک اکاؤنٹ میں60ہزار ڈالر کی رقم ہونی ضروری ہے۔