27926
407893
03 نومبر ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چین میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹس کے درمیان مقابلے کا میدان سجایا گیا جس میں مختلف روبوٹس نے اپنی ڈانس اور باکسنگ کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔اس مقابلے میں چین کی 6یو نیورسٹیوں کے 30طلبہ وطالبات نے حصہ لیا اور اپنے تیار کردہ روبوٹس کی کارکردگی سب کے سامنے پیش کی۔آنجہانی پاپ سنگر مائیکل جیکسن اور دیگر مقبول گانوں اور دھنوں پر روبوٹس کے گروپس نے ڈانس کیا لیکن نہایت تیزی سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر نے والے کورین گلوکار کے گانے گینگ نم اسٹائل پر ڈانس کر نے والا اکیلا روبوٹ بازی جیت گیااور سب کو اپنا دیوانہ بنالیا۔