ایم کیو ایم کا حیدرآباد میں سیل زونل دفتر کھول دیا گیا

ایم کیو ایم پاکستان ایک عرصے سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ اسے سندھ بھر میں اپنے سیل دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے۔
 ایم کیو ایم پاکستان ایک عرصے سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ اسے سندھ بھر میں اپنے سیل دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے۔

عین اس وقت جب وزیراعظم عمران خان کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )  پاکستان کے عارضی مرکز پر موجود تھے، ایم کیو ایم کا حیدرآباد میں سیل شدہ زونل دفتر  کھول دیا گیا۔

اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائے جانے کے بعد وزیراعظم آج کراچی پہنچے جہاں انہوں نے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز کادورہ کیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا حیدرآباد میں بھائی خان چوک پر زونل قائم دفتر کھول دیا گیا ہے جب کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں قائم دفاتر بھی جلد کھول دیے جائیں گے۔

وزیراعظم کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پر موجود جیو نیوز کے نمائندے قسیم سعید کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے صرف وزیراعظم کو سنا گیا اور دفاتر  کھولنے سمیت کوئی بھی مطالبہ ان کے سامنے نہیں رکھا گیا۔

تاہم، ایم کیو ایم پاکستان ایک عرصے سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ اسے  سندھ بھر میں اپنے سیل دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے۔

مزید خبریں :