07 مئی ، 2022
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رانا ثنااللہ کو پیغام دیا ہےکہ ہمیں آج ہی اٹھوالیں۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی اوقات پر آگئی ہے اور اس کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں، جتنا تشدد کرنا ہے کریں، ہمیں یہ آج ہی اٹھوالیں۔
شیخ رشید کاکہناتھا کہ ملک تشویشناک حالات میں جا رہا ہے، 31 مئی تک حالات اہم ہیں، ملک بچانے کے لیے ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہیے۔