11 نومبر ، 2012
کراچی… جناح اسپتال میں تھوراسک (Tharacic) سرجری جسے چیسٹ سرجری ڈیپارٹمنٹ بھی کہا جاتا ہے ختم کردیا گیا ہے۔ مذکورہ ڈیپارٹمنٹ تقریباً نصف صدی سے قائم تھا اور جناح پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ صوبے کا واحد اسپتال تھا جہاں یہ سہولت موجود تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کے بند ہونے کی وجہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر وقاراحمد کی ریٹائرمنٹ ہے۔ اسپتال کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈاکٹر وقاراحمد کی مدت ملازمت بڑھانے کے لیے محکمہ صحت کو خط لکھا تھا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا چنانچہ ہم نے تمام سینئرز پروفیسرزکے ساتھ ایک اجلاس میں یہ طے کیا کہ تمام سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اپنے اپنے دن اس ڈیپارٹمنٹ کے مریضوں کی سرجری کریں گے جبکہ اس ڈیپارٹمنٹ کے سرجیکل یونٹ 4 کا نام دے کر ڈاکٹر شاہد رسول کوا س کا سربراہ بنا دیا گیا ہے جو چیسٹ کی اہم نوعیت کی سرجری کریں گے۔