صحت و سائنس
17 فروری ، 2012

ینگ ڈاکٹرز نے سپریم کورٹ کے حکم پر ہڑتال ختم کر دی

ینگ ڈاکٹرز نے سپریم کورٹ کے حکم پر ہڑتال ختم کر دی

لاہور…ینگ ڈاکٹرز نے تین روز تک مریضوں کو تڑپانے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر آج ہڑتال ختم کر دی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ عدالت میں پیر کے روز حاضر ہو کر اپنا موقف پیش کریں گے۔لاہور کے سروسز اسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں ینگ ڈاکٹرز کے موقف کی تائید کی ہے۔ جوڈیشل انکوائری میں جو بھی ڈاکٹر ذمہ دار ہو اسے سزا دی جائے لیکن انکوائری سے پہلے کسی کو ذمہ دار قرار دینا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرے اور ڈاکٹروں کو فوری بحال کرے۔ وہ آج سے ہڑتال ختم کررہے ہیں اور تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہونگے۔

مزید خبریں :