Time 23 مئی ، 2022
پاکستان

غیر قانونی تعمیرات: غیر متاثرہ شہریوں کے درخواستیں دینے پر عدالت کا اظہار برہمی

لوگوں کے گھر گروانے کے لیے کھیل بنا رکھا ہے، پہلے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیے جائیں: سندھ ہائیکورٹ/ فائل فوٹو
لوگوں کے گھر گروانے کے لیے کھیل بنا رکھا ہے، پہلے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیے جائیں: سندھ ہائیکورٹ/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں غیر متاثرہ فریق کی جانب سے درخواستیں دینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جس دوران جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ درخواستیں دائرکرکے بلیک میل کیا جاتا ہے،پہلے ان شہریوں کی اسپیشل برانچ سے جانچ پڑتال کرالیں؟  کہیں یہ لوگ بلیک میلنگ کا دھندا تو نہیں کرتے؟ 

عدالت نے کہا کہ شہری ناظم آباد میں رہتا ہے اور  غیر قانونی عمارت نارتھ ناظم آباد میں ہیں،  ایک شہری لیاری میں رہتا ہے تو عمارت دوسرے علاقے میں ہے، اس طرح کی مقدمے بازی کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ لوگوں کے گھر گروانے کے لیے کھیل بنا رکھا  ہے، پہلے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیے جائیں۔

عدالت نے درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

مزید خبریں :