Time 24 مئی ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

اوپو رینو 8 سیریز کے 3 اسمارٹ فونز پیش

تینوں میں 8 پرو پلس زیادہ بہتر فون ہے / فوٹو بشکریہ اوپو
تینوں میں 8 پرو پلس زیادہ بہتر فون ہے / فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے رینو 8 سیریز کے 3 اسمارٹ فونز متعارف کرا دیے ہیں۔

اوپو رینو 8، رینو 8 پرو اور رینو 8 پرو پلس ماڈل کو سب سے پہلے چین میں پیش کیا گیا ہے۔

تینوں فونز میں امولیڈ ڈسپلے موجود ہیں جبکہ بیک مین کیمرے 50 میگا پکسل کے ہیں ۔

رینو 8 پرو پلس

رینو 8 پرو پلس کا ڈسپلے / فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 8 پرو پلس کا ڈسپلے / فوٹو بشکریہ اوپو

یہ اس سیریز کا سب سے بہترین فون ہے جو 6.7 انچ کے 120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے اور اسکرین میں 32 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سیلفی کیمرے میں آٹو فوکس فیچر بھی موجود ہے جو سیریز کے کسی اور فون کا حصہ نہیں۔

رینو 8 پرو پلس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 8100 میکس پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی تک اسٹوریج دی گئی ہے ۔

فون کے بیک پر 52 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو شوٹر کیمرے دیے گئے ہیں۔

اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم پر مبنی کلر او ایس 12.1 سافٹ ویئر کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 80 واٹ سپر وی او او سی چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

اس فون کا بیسک ماڈل 3699 یوآن (ایک لاکھ 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں یکم جون سے دستیاب ہوگا۔

رینو 8 پرو

رینو 8 پرو / فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 8 پرو / فوٹو بشکریہ اوپو

رینو 8 پرو پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون 7 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہے جبکہ 6.62 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے اور 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے دیا گیا ہے۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 80 واٹ سپر وی او او سی چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے جبکہ اینڈرائیڈ 12 پر مبنی کلر او ایس 12.1 سافٹ ویئر دیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر 50 میگا پکسل مین، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 8 میگا پکسل میکرو کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ موجود ہے۔

یہ فون 11 جون سے دستیاب ہوگا اور اس کا بیسک ماڈل 2999 یوآن (90 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

رینو 8

رینو 8 / فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 8 / فوٹو بشکریہ اوپو

یہ اس سیریز کا سب سے ستا فون ہے جس کی قیمت 2499 یوآن (75 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)سے شروع ہوگی ۔

رینو 8 کے 6.43 انچ کے امولیڈ ڈسپلے میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ ڈیمینسٹی 1300 پراسیسر فون کا حصہ ہے۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری 80 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے جبکہ بیک پر 50 میگا پکسل مین ، 2 میگا پکسل مونوکروم اور 2 میگا پکسل میکرو کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ ہے۔

یہ فون یکم جون سے صارفین کو دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں :