Time 22 جولائی ، 2022
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا

امن و امان کی صورت حال پیدا ہونے کی صورت میں طلب کرنے پر پولیس اسمبلی میں جا سکے گی: لاہور ہائیکورٹ۔ فوٹو فائل
 امن و امان کی صورت حال پیدا ہونے کی صورت میں طلب کرنے پر پولیس اسمبلی میں جا سکے گی: لاہور ہائیکورٹ۔ فوٹو فائل

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو صوبائی اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان اور زینب عمر کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب پولیس کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا۔

عدالت کی جانب سے اپنے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کی صورت میں طلب کرنے پر پولیس پنجاب اسمبلی میں جا سکے گی۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بھی پنجاب پولیس کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔


مزید خبریں :