کاروبار
Time 29 جولائی ، 2022

پندرہ روز میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

انٹربینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 239.37 روپے رہا/ فائل فوٹو
انٹربینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 239.37 روپے رہا/ فائل فوٹو

کراچی: گزشتہ 15 روز میں پہلی  مرتبہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی نظر آئی۔

جمعہ کے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 239.37 روپے رہا۔

گزشتہ 15 روز میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر  کی قدر میں کمی آئی ہے۔

اپن مارکیٹ میں اس وقت ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہوکر 245 روپے کا ہے۔


مزید خبریں :