پاکستان

کراچی: گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی سربراہی میں 4 رکن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سید اسد رضا، آصف احمد اور مردان کھوسو شامل ہیں/ فوٹو کراچی پولیس
ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی سربراہی میں 4 رکن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سید اسد رضا، آصف احمد اور مردان کھوسو شامل ہیں/ فوٹو کراچی پولیس

کراچی: گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم پھٹنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی سربراہی میں 4 رکن کمیٹی تشکیل  دی گئی ہے جس میں ایس ایس پی ساؤتھ سید اسد  رضا، ایس پی انویسٹی گیشن آصف احمد اور  ایس پی صدر مردان کھوسو  شامل  ہیں۔

کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیٹی تمام معاملے کی تحقیقات کرے گی اور اس کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو پیش  کی جائے گی۔

پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں گزشتہ  روز  ہونے والے دستی بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :