دنیا
Time 11 اگست ، 2022

بیروت: شہری نے منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کیلئے عملے کو یرغمال بنا لیا

مسلح شہری نے فائرنگ کرتے ہوئے مقامی بینک کےعملے اور بینک میں موجود دیگرافراد کو یرغمال بنالیا: عرب میڈیا/ فوٹو: دی نیشنل نیوز
مسلح شہری نے فائرنگ کرتے ہوئے مقامی بینک کےعملے اور بینک میں موجود دیگرافراد کو یرغمال بنالیا: عرب میڈیا/ فوٹو: دی نیشنل نیوز

بیروت میں شہری نے غیرملکی کرنسی کے منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کیلئے بینک کے عملے کو یرغمال بنا لیا۔

مسلح شہری نے فائرنگ کرتے ہوئے مقامی بینک کےعملے اور بینک میں موجود دیگرافراد کو یرغمال بنالیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بینک کو گھیرے میں لیکر مسلح شخص سے بینک عملے اور دیگر افراد کی رہائی کیلئے مذاکرات شروع کر دیے۔

لبنانی حکومت نے 2019 میں اقتصادی بحران کے باعث غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے، مسلح شخص بینک سے اپنے اور بھائی کے ضبط شدہ 7 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر کا تقاضہ کر رہا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق حملہ آور نے بینک عملے سمیت دیگر افراد کی جانوں کی سلامتی رقم کی واپسی سے مشروط کی ہے۔

مزید خبریں :