پہلی مرتبہ بہاولپور کے سیوریج سیمپل میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

راولپنڈی میں بھی پولیو وائرس پایا گیا، پاکستان کے 8 شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا جانا خطرے کی گھنٹی ہے: حکام— فوٹو: فائل
راولپنڈی میں بھی پولیو وائرس پایا گیا، پاکستان کے 8 شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا جانا خطرے کی گھنٹی ہے: حکام— فوٹو: فائل

اگست میں پاکستان کے دو شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انسداد پولیو حکام کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ بہاولپور کے سیوریج سیمپل میں پولیو وائرس پایا گیا، اگست میں راولپنڈی کےسیوریج سیمپل میں بھی وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں کے سیمپلز کے رزلٹ آنا ابھی باقی ہیں، پچھلےماہ پاکستان کے 7 شہروں کےسیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا، جولائی میں خیبرپختونخواکے چار شہروں کے سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا۔

پچھلے ماہ پشاور، بنوں، نوشہرہ اور سوات کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، جولائی میں اسلام آباد کےسیوریج سیمپلز میں بھی پولیو وائرس ملنےکی تصدیق ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک رواں برس شمالی وزیرستان سے پولیو کے 14 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان کے 8 شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا جانا خطرے کی گھنٹی ہے،  پاکستان کے چاروں صوبوں میں پولیو وائرس کے کیسز سامنے آنے کے خدشات ہیں۔

مزید خبریں :