Time 16 اگست ، 2022
پاکستان

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے عدالتی فیصلے پر سابقہ اہلیہ کا ردعمل

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کی جانب سے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے__فوٹو: فائل
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کی جانب سے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے__فوٹو: فائل

ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیے جانے پر سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا ردعمل سامنے آگیا۔

بشریٰ اقبال نے  ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا ' ہمیں مرحوم عامر لیاقت کے کیس میں کامیابی ملی ہے، الحمدللّٰہ، اللّٰہ نے حق کو سرخرو کیا'۔

بشریٰ اقبال نے کہا کہ 'معزز عدالت نے نظرثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مجسٹریٹ کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا، عامر لیاقت کی میت کو نہیں نکالا جائے گا‘۔

خیال رہے کہ کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کی جانب سے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

عدالت نے عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔


مزید خبریں :