منکی پاکس انسانوں سے پالتو کتوں میں پھیل سکتا ہے: ماہرین

منکی پاکس میں مبتلا ہونے کے بعد متاثرہ افراد جانور کو اپنے دیگر پالتو جانوروں سے 21 دن کیلئے الگ کرلیں تاکہ جانوروں کو اس وبا سے بچایا جاسکے۔ماہرین۔فوٹو العربیہ نیوز
منکی پاکس میں مبتلا ہونے کے بعد متاثرہ افراد جانور کو اپنے دیگر پالتو جانوروں سے 21 دن کیلئے الگ کرلیں تاکہ جانوروں کو اس وبا سے بچایا جاسکے۔ماہرین۔فوٹو العربیہ نیوز

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ منکی پاکس انسانوں سے پالتو کتوں میں پھیل سکتا ہے۔

میڈیکل جرنل دی لینسیٹ کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کتے پالنے والوں کو خبر دار کیا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص اپنے کتے کو بھی وائرس میں مبتلا کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایسا ہی ایک کیس اٹلی سے سامنے آیا ہے جہاں منکی پاکس میں مبتلا فرد سے وائرس اس کے پالتو کتے کو لگا، متاثرہ شخص اور  اس کا پالتو کتا ایک ساتھ رہتے اور سوتے تھے، متاثرہ شخص کے بیمار ہونے کے 13 دن بعد وہی علامتیں کتے میں بھی پائی گئیں جس کا ٹیسٹ کرنے پر وائرس کی تصدیق ہوئی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیس پر مزید ریسرچ جاری ہے اور ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا ہے کہ منکی پاکس میں مبتلا ہونے کے بعد متاثرہ افراد جانور کو  اپنے دیگر پالتو جانوروں سے 21 دن کے لیے الگ کرلیں تاکہ جانوروں کو اس وبا سے بچایا جا سکے۔

مزید خبریں :