پاکستان

ملیر ندی میں ڈوبنے والے 5 افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن پھر شروع

ڈوبنے والی کار لنک روڑ سے 2 سے ڈھائی کلومیٹر دور صبح سویرے مل گئی تھی اور ایک بچی سمیت 2 کمسن بہن بھائیوں کی لاشیں گزشتہ روز نکالی گئی تھیں: پولیس/ فوٹو سوشل میڈیا
 ڈوبنے والی کار لنک روڑ سے 2 سے ڈھائی کلومیٹر دور صبح سویرے مل گئی تھی اور ایک بچی سمیت 2 کمسن بہن بھائیوں کی لاشیں گزشتہ روز نکالی گئی تھیں: پولیس/ فوٹو سوشل میڈیا

کراچی: ملیر  میں لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 5 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن پھر شروع کردیا گیا ہے۔

ملیر میں موٹروے ایم 5 لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں 2 روز قبل ڈوبنے والی کار میں سوار باقی 5 افراد کی لاشیں آج ملنے کی امید ہے جس کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن آج پھر شروع کر دیا ہے۔ 

ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق ڈوبنے والی کار لنک روڈ سے 2 سے ڈھائی کلومیٹر دور صبح سویرے مل گئی تھی اور ایک بچی سمیت 2 کمسن بہن بھائیوں کی لاشیں گزشتہ روز نکالی گئی تھیں۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق پانی کا بہاؤ اس قدر تیز تھا کہ بچے کی لاش 7 کلومیٹر دور کے علاقے سے جب کہ بچی کی لاش 10 کلومیٹر دور ملی، گزشتہ روز بارش نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ملیر ندی میں پانی کی سطح نیچے آگئی اور پانی کا بہاؤ کم ہو گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملیر کے تمام تھانوں کی پولیس کو مطلع کردیا گیا ہے اور 2 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشوں کی تیزی سے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :