پاکستان

سکیورٹی اداروں اور شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا مہم، ایک ملزم کراچی سے گرفتار

گرفتار ہونے والا ملزم جنید علی ضلع غربی کا رہائشی ہے، جس نے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ لوڈ کی تھی— فوٹو: فائل
گرفتار ہونے والا ملزم جنید علی ضلع غربی کا رہائشی ہے، جس نے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ لوڈ کی تھی— فوٹو: فائل

ملک کی قومی سلامتی کے اداروں اور شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر ناپسندیدہ مہم چلانے کے معاملے میں ایک ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے قبضے سے موبائل فون اور دو سمز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا ملزم جنید علی ضلع غربی کا رہائشی ہے، جس نے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ لوڈ کی تھی۔

جنید علی کی پوسٹ بلوچستان ہیلی کاپٹر واقعے پر سکیورٹی ادارے اور اس کے سربراہ کے خلاف من گھڑت ہرزہ سرائی پر مبنی تھی۔

ملزم نے اپنی پوسٹ میں واقعے کی ذمہ داری ایک بیرونی ملک پر بھی عائد کی تھی۔ پوسٹ میں ملزم نے واقعے پر میڈیا کے کردار کو بھی مطعون قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پوسٹ کیلئے استعمال کی گئی موبائل فون سم ملزم کی والدہ کے نام پر ہے۔ ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا، پوسٹ کیلئے زیراستعمال موبائل فون برآمد کرلیا گیا جبکہ ناپسندیدہ مہم کیلئے استعمال کی جانے والی 2 موبائل نمبرز کی سم بھی ضبط کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :