پاکستان

لنک روڈ حادثہ: کار ڈرائیور کی لاش 12 روز بعد مل گئی

ڈرائیور عبدالرحمٰن کی لاش پیر کی صبح جائے وقوعہ سے لگ بھگ 7 کلومیٹر دور ندی کی جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی پائی گئی: پولیس/ فوٹو جیونیوز
ڈرائیور عبدالرحمٰن کی لاش پیر کی صبح جائے وقوعہ سے لگ بھگ 7 کلومیٹر دور ندی کی جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی پائی گئی: پولیس/ فوٹو جیونیوز

کراچی میں شدید بارشوں کے دوران ملیر لنک روڈ پر برساتی ریلے میں بہہ جانے والی کار کے ڈرائیور کی لاش 12 روز بعد مل گئی۔ 

ایس ایس پی ملیر کے مطابق حیدرآباد کا رہنے والا ڈرائیور کراچی کی فیملی کے 6 ارکان کو حیدرآباد لے کر جا رہا تھا کہ موٹر وے ایم نائن کے لیے جاتے ہوئے برساتی ریلہ ندی کے پُل اور مرکزی شاہراہ سے اوورفلو ہو کر گزر رہا تھا، اس دوران کار ڈرائیور کو علاقہ مکینوں نے آگے جانے سے روکا مگر وہ نہیں رکا اور جوں ہی کار ریلے میں گئی تو پانی کا تیز بہاؤکار سمیت 7 افراد کو بہا لے گیا۔

کار سوار افراد کی لاشیں مرحلہ وار ملیر ندی کے مختلف مقامات سے برآمد کی گئیں جب کہ ڈرائیور عبدالرحمٰن کی لاش پیر کی صبح جائے وقوعہ سے لگ بھگ 7 کلومیٹر دور ندی کی جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی پائی گئی۔ 

عرفان بہادر کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کرکے ڈرائیور کےا ہلخانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :