Time 04 ستمبر ، 2022
پاکستان

سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر

مختلف بیماریوں سے متاثرہ اب تک 1 لاکھ 69 ہزار 815 افراد مختلف میدیکل کیمپس میں لائے جا چکے ہیں: محکمہ صحت سندھ — فوٹو: اے پی
مختلف بیماریوں سے متاثرہ اب تک 1 لاکھ 69 ہزار 815 افراد مختلف میدیکل کیمپس میں لائے جا چکے ہیں: محکمہ صحت سندھ — فوٹو: اے پی

سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث وبائی امراض میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گیسٹرو، جلدی بیماریوں، ڈینگی، ملیریا اور ڈائریا سے اب تک 5 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سیلاب سے 5 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد مختلف بیماریوں سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں بچے خواتین اور بزرگ شہری شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سانس، دمہ اور سینے کی مختلف بیماریوں کے ایک لاکھ 19 ہزار 159 افراد رپورٹ ہوئے۔

مختلف جلدی امراض کے اب تک 1 لاکھ 25 ہزار497 افراد رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ڈائریا کے 1 لاکھ 34 ہزار 682 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پیچش کے 13 ہزار 567 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملیریا کے ایک لاکھ 3 ہزار 829 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈینگی کے 2 ہزار 6 سو 46 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

آنکھوں کی مختلف بیماریوں کے 19 ہزار 179 کیسز سامنے آچکے ہیں، سانپ کے ڈسنے کے 101 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کتوں کے کاٹنے سے 548 متاثر ین سامنے آئے ہیں۔

مختلف بیماریوں سے متاثرہ اب تک 1 لاکھ 69 ہزار 815 افراد مختلف میڈیکل کیمپس میں لائے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں :