10 اکتوبر ، 2022
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے طریقہ کار بنانے پر بات کی ہے۔
لاہور بار کے الیکشن کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیئرمین پاکستان بار کونسل چوہدری محمد رمضان، نصیربھٹہ،حفیظ الرحمان، رفاقت ڈوگر، طاہر وڑائچ ، حفیظ الرحمان اور دیگر وکلا رہنما نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کے حوالے سے سنیارٹی کا طریقہ کار بنانا ہوگا تاکہ پتا چل سکے کہ کون اعلیٰ منصب تک پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ پوری وفاقی کابینہ منتخب نہ ہوتی تو پرفارم کرنا مشکل ہو جاتا، ان کا گروپ 12 سال میں دو بار کے سوا ہمیشہ جیتا ہے۔