Time 24 اکتوبر ، 2022
صحت و سائنس

ملک بھر میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان سمیت ملک بھر میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی۔

بلوچستان کے کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین اور چمن کے ہائی رسک اضلاع سمیت ملک بھر میں پولیو مہم آج  سے شروع ہو رہی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے حکام کے مطابق پولیو کے حوالے سے بلوچستان کے ہائی رسک قراردیے گئے اضلاع کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین میں مہم 7 روز تک جاری رہے گی، جبکہ صوبے کے دیگر 15 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 5 روز تک جاری رہے گی۔

ای او سی حکام کے مطابق مہم کے دوران بلوچستان میں 17 لاکھ 85 ہزاربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر  کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے سکیورٹی سمیت تمام تیاریاں اورانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بحیثیت قوم پولیو کا خاتمہ نہ ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے، پولیو کا ایک بھی کیس ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے اور ویکسین لازمی لگوائیں کیونکہ آپ کی ذرا سی کوتاہی آپ کے بچے کیلئے عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے ہر مہم میں حفاظتی قطرے ضرور پلوائے جائیں، پولیو وائرس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کاسلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :