5 اجزا سے بنا وزن کم کرنیوالا جادوئی قہوہ، استعمال کا طریقہ جانیں

یہ قہوہ ان افراد کے لیے بھی انتہائی مفید ہوگا جو ہر وقت قبض کی شکایت کرتے رہتے ہیں__فوٹو: فائل
یہ قہوہ ان افراد کے لیے بھی انتہائی مفید ہوگا جو ہر وقت قبض کی شکایت کرتے رہتے ہیں__فوٹو: فائل

آج کل بڑھا ہوا وزن صرف خواتین نہیں بلکہ مرد حضرات کے لیے بھی انتہائی پریشان کن ہے کیونکہ اس سے ناصرف آپ کی شخصیت پر اثر پڑتا ہے بلکہ بہت سی بیماریاں بھی لاحق ہوجاتی ہیں جن میں ذیا بیطس، بلڈ پریشر، گھٹنوں جوڑوں کا درد اور کولیسٹرول وغیرہ شامل ہیں۔

حال ہی میں معروف ماہرِ غذائیت ڈاکٹر عائشہ عباس نے نجی ٹی وی کے پروگرام  میں شرکت کی جس میں انہوں نے لوگوں کو ہر گھر کے کچن میں موجود اشیا سے قہوہ بنانے کا طریقہ بتایا جس سے جسم کو بغیر نقصان پہنچائے آسانی سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

قہوے کے سفوف کے لیے درکار اجزا:

کلونجی، زیرا، دار چینی، چھوٹی الائچی اور سونف اپنے اندازے کے مطابق لے کر اسے پیسیں اور پاؤڈر بنالیں۔

پھر اس پاؤڈر کو ایک چٹکی ایک گلاس پانی میں اچھی طرح  پکاکر  قہوہ بنالیں۔

ڈاکٹر عائشہ کے مطابق اس پانی کو سارا دن عام پانی کی جگہ پئیں، اس سے جسم میں طاقت ملے گی اور ساتھ ہی زیادہ بھوک بھی نہیں لگے گی، یہ قہوہ ان افراد کے لیے بھی انتہائی مفید ہوگا جو ہر وقت قبض کی شکایت کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص اس وقت تک وزن کم نہیں کرسکتا جب تک اس کی قبض ختم نا ہو لہٰذا یہ قہوہ بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔

مزید خبریں :