Time 17 دسمبر ، 2022

کرکٹ کے ستارے گر دش میں

گزشتہ روز سابق کپتان مصباح الحق اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو قذافی سٹیڈیم میں داخلے کے وقت اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے گیٹ پر روک لیا گیا۔
گزشتہ روز سابق کپتان مصباح الحق اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو قذافی سٹیڈیم میں داخلے کے وقت اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے گیٹ پر روک لیا گیا۔

لاہور: ملک کے دو مایہ ناز سابق کپتانوں محمد حفیظ اور مصباح الحق کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے پر روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سابق کپتان مصباح الحق اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو قذافی سٹیڈیم میں داخلے کے وقت اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے گیٹ پر روک لیا گیا جس پر عوام اور کرکٹ کے حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان میں کرکٹ کے شعبے میں جو خدمات انجام دی ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے، ان چیمپئنز کے ساتھ ایسا سلوک نا قابل برداشت ہے۔

لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ ان کھلاڑیوں کو آخر اور کیا ایکسٹرا کرنا پڑے گا، آخر ہم ان سے اور کیا کروانا چاہتے ہیں؟

مزید خبریں :