کاروبار
08 دسمبر ، 2012

ایل پی جی کی قیمت میں کمی،اوگرا نے 125روپیفی کلو مقررکردی

ایل پی جی کی قیمت میں کمی،اوگرا نے 125روپیفی کلو مقررکردی

اسلام آباد…اوگرانے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کرکے اِس کافی کلونرخ 125روپے مقرر کیاہے۔ ترجمان اوگرا فرخ ندیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کانوٹی فی کیشن جاری کردیاگیاہے۔فی کلونرخ 140روپے سے کم کرکے قیمت 125روپے مقررکردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد گھریلو سلنڈر1479 روپے میں فروخت ہو گا۔آزاد جموں کشمیر، فاٹا اور شمالی علاقہ جات میں گھریلو سلنڈرز کی قیمت میں بھی کمی ہوگی۔

مزید خبریں :