23 دسمبر ، 2022
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو بحال کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔
فیصلے کے متن کے مطابق پرویز الٰہی کی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کے 19 اور 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن معطل کیے جاتے ہیں اور گورنر کے نوٹیفکیشن 11 جنوری تک معطل رہیں گے۔
فیصلے میں کہا ہے کہ اگر پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینا چاہیں تو عدالت کا یہ حکم انہیں نہیں روکے گا۔
فیصلے میں پرویز الٰہی کی انڈر ٹیکنگ کو بھی تحریر کیا گیا۔
فیصلے کے متن کے مطابق گورنر کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ اگر پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے کی یقین دہانی کرائیں تو نوٹیفکیشن واپس لینے کو تیار ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ انہیں گورنر کی آفر تحریری طور پر ملی تو وہ جواب دیں گے۔