Time 29 دسمبر ، 2022
پاکستان

سندھ: چین سے آنیوالوں کے کووڈ ٹیسٹ کا فیصلہ، عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی ہدایت

مثبت کیس آنے پر متاثرہ مسافر کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، علامات والے مسافر کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا: اعلامیہ/ فائل فوٹو
مثبت کیس آنے پر متاثرہ مسافر کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، علامات والے مسافر کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا: اعلامیہ/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر چین سے آنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ  کیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق این سی او سی کی ہدایت پر کورونا کے نئے ویرینٹ سے بچاؤ کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت چین سے آنے والے ہر مسافر کا کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا اور مثبت کیس آنے پر متاثرہ مسافر کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، علامات والے مسافرکا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ تمام مسافروں کو فائزرکا بوسٹر ڈوز لگایا جائے گا، کسی مسافر کو  6 مہینے کے دوران فائزر ویکسین لگی ہوئی ہے تو اسے ویکسین نہیں لگائی جائے گی جب کہ علامات ہونے اور ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود مریض کاچیسٹ ایکسرے بھی ہوگا۔

محکمہ صحت سندھ نے عوامی مقامات پرماسک لازمی پہننے اور  اجتماعات کرنے سے گریز کی بھی ہدایت کی ہے۔ 

مزید خبریں :