Time 06 جنوری ، 2023
صحت و سائنس

لمبی عمر کا راز کن غذاؤں میں چھپا ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تیزی سے گزرتے دنوں میں لمبی عمر کی خواہش سب کی ہوتی ہے، ایسا کیا کیا جائے جس سے لمبی عمر ہوجائے تو جناب آپ کی اس پریشانی کو آج ہم دور کردیتے ہیں۔

قدرت کی دی ہوئی کچھ ایسی غذائی نعمتیں ہیں جن میں لمبی عمر کا راز چھپا ہوا ہے۔

تخم ملنگا:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تخم ملنگا کو چیا سیڈ سے بھی جانا جاتا ہے، قدرت نے اس چھوٹے بیجوں میں بے شمار افادیت رکھی ہوئی ہے، تخم ملنگا اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔

تخم ملنگا آپ کی جلد اور دل کو صحت مند رکھنے کے ساتھ پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کافی:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیشتر تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کافی کا استعمال ذیابطیس کے خطرے کو کم کرتا ہے اور اس کے ساتھ جگر اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

شکر قندی:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شکر قندی ایک جڑ ہے، جس میں پوٹاشیم، وٹامن اے اور فائبر بھرپور مقدار میں  پایا جاتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق شکر قندی کا استعمال کرنے والے لوگوں کی عمر لمبی ہوسکتی ہے۔

چاکلیٹ:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چاکلیٹ کھانے والوں کیلئے یہ کسی خوش خبری سے کم نہیں کہ اس میں لمبی عمر کا راز چھپا ہے، چاکلیٹ میں آئرن اور میگنیشیم ہونے کی وجہ سے یہ  انسان کی قوت مدافعت بڑھانے میں  اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

ہلدی:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہلدی کو سنہری مصالحہ بھی کہا جاتا ہے، جو ذہنی تناؤ، دل کی بیماریوں سمیت زخموں کو بھرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ کینسر اور الزائمر جیسی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

چائے:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بلیک ٹی عمر  رسیدہ خواتین کی ہڈیوں کو بہتر کرتی ہے جبکہ گرین ٹی پینے والے  افراد کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ہرے پتوں والی سبزیاں:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہرے پتوں کی سبزیوں میں دھنیا، پودینا، پالک، میتھی، سرسو ں جیسی  سبزیاں شامل ہیں ان سبزیوں میں کسی ایک کا روزانہ استعمال  کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

زیتون کا تیل:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

زیتون کے تیل میں قدرت نے بےشمار رازوں کو چھپایا ہوا ہے، زیتون کےتیل کا استعمال آپ کے جسم میں ذیابطیس کے خدشے  کو کم کرنے کے ساتھ جسم میں انسولین  کی مقدار کو بڑھانے اور بلڈپریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

مزید خبریں :