Time 12 جنوری ، 2023
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانےکیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 5 صفحات  پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ گورنرکے وکیل کے بیان سے واضح ہوتا ہےکہ 19 دسمبرکے حکم  پر عمل درآمد ہوگیا ہے، اعتمادکا ووٹ نہ لینے پر ہٹائے جانےکا حکم بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

تحریری فیصلےکے مطابق آرٹیکل 137 کی شق 7 کے تحت پرویز الہٰی نے 12 جنوری کو فلور ٹیسٹ پاس کرلیا ہے، اس لیے اب درخواست پر سماعت کی ضرورت نہیں رہتی، عدالت چیف سیکرٹری کے 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم کرتی ہے۔


مزید خبریں :