Time 12 جنوری ، 2023
پاکستان

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا حکم واپس لینےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کو تسلیم کرتے ہوئے ڈی نوٹیفائی کرنےکا حکم واپس لینےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

گورنر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ اسپیکرپنجاب اسمبلی نے اعتماد کے ووٹ کے حکم کی تکیمل کرکے رپورٹ بھیج دی ہے، اس لیے وزیراعلیٰ کو  ڈی نوٹیفائی کرنےکا حکم واپس لیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران  گورنر پنجاب کے وکیل منصور عثمان نے دلائل دیتے ہوئےکہا تھا کہ گورنر سے رابطہ ہوگیا ہے اورگورنر نے اعتماد کے ووٹ کی تصدیق کر دی ہے، گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا ہے۔


مزید خبریں :