پاکستان
Time 31 جنوری ، 2023

پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 کا پہلا کیس سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے کورونا کے نئے ویرینٹ بی ایف 7  کی کراچی میں  موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے بی ایف 7 کا پہلا کیس کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سامنے آیا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کی سیکوئینسنگ کے بعد اس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، چین کے نئے ویرینٹ کا یہ کیس پاکستان میں پہچنے والا پہلا کیس ہے۔

متاثر شخص کی چین سے کوئی سفری تفصیلات نہیں ہیں، البتہ متاثرہ شخص کے دفتر میں ایک شخص ملنے آیا جس کے بعد متاثرہ فرد میں علامات ظاہر ہوئیں اور تصدیق کے بعد بی ایف 7 سامنے آیا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق نیا ویرینٹ ایک دوسرے فرد میں بہت تیزی سے پھیلتا ہے، چین میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔

مزید خبریں :