14 دسمبر ، 2012
کراچی…قدر کھوتے روپے کو مرکزی بینک نے کچھ سہارا دے دیا،بینکوں کی جانب سے ڈالر کی فروخت کے بعد روپے کی قدر کواستحکام ملا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی طلب میں اضافے کا رحجان کاروبار کے آخری روز بھی برقرار رہا اور دوران ٹریڈنگ یہ 97 روپے 95 پیسے کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔روپے پر دباوٴ دیکھتے ہوئے مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں کو 10 کروڑ ڈالر فروخت کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد اِس کی یہ ٹریڈنگ کے اختتام پر 97 روپے 67 پیسے کی سطح پر آگیا۔ماہرین کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی روپے کو کمزور کررہی ہے۔رواں مالی کے آغاز سے ایک ڈالر کی قدر میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔