کاروبار
14 دسمبر ، 2012

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج رات سے دوبارہ 24گھنٹے کیلئے بندہونگے

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج رات سے دوبارہ 24گھنٹے کیلئے بندہونگے

کراچی…گرمیوں میں بجلی کی اور سردیوں میں سی این جی کی لو ڈ شیڈنگ نے عوام کو عاجز کردیا ہے۔سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات پھر 24 گھنٹے کے لیے بند ہو جائیں گے۔سوئی سدرن نے سندھ بھر میں موسم سرما کے دوران ہفتے میں 3 روز سی این جی بندش کی گنتی پوری کرنے کے لیے آج رات پھر 24 گھنٹے کے لیے اسٹیشز کو گیس فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوئی سدرن نے رواں ہفتے پہلے ہی بدھ اور جمعرات کو 48 گھنٹے کے لیے سی این جی پمپس بند کروادیئے تھے۔ ماہرین کے مطابق سی این جی کا شعبہ یومیہ 2 ہزار ملین مکعب فٹ سی این جی استعمال کرتا ہے اور سردیوں میں گیس کی طلب و رسد کا فرق بڑھنے سے حکومت پنجاب میں 4 جبکہ سندھ میں 3 روزسی این جی کی بندش کرتی ہے اس طرح پنجاب میں رواں ماہ اب تک 8 روز جبکہ سندھ میں 6 روز سی این جی کا ناغہ رہا جس کے باعث صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید خبریں :