27 فروری ، 2023
سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کے قاتل تک پہنچنے والی ماہم امجد اب ملزم تقی شاہ کو پاکستان حکام کے حوالے کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ ملزمان پر مقدمہ چلے اورسزا ہو۔
پاکستان کی بہادر بیٹی نے والد کے قاتل کو گرفتار کروا کر بڑا کارنامہ سر انجام دیا۔ والد 2008 میں کراچی میں قتل ہوئے، 14 سال بعد دبئی میں بیٹی نے سوشل میڈیا پر قاتل کو پہچان لیا، شواہد جمع کیے اور دبئی پولیس کو اطلاع دی اور قاتل کو گرفتار کروا دیا۔
ماہم کہتی ہیں کہ والد نے دفتر میں اربوں روپے کی کرپشن پکڑی تھی جس پر ملزم تقی شاہ نے انہیں قتل کیا تھا۔
ماہم اب ملزم کو پاکستانی حکام کے حوالے کروانا چاہتی ہیں تاکہ ملزم پر پاکستان میں مقدمہ چلے۔
ماہم نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرادری سے بھی سوشل میڈیا پر رابطہ کیا جس کا وزیر خارجہ نے فوری ایکشن بھی لیا۔
ماہم کو دھمکیاں بھی ملیں اور بہت دباؤ بھی ڈالا گیا مگر وہ کہتی ہیں کہ اب کسی سے نہیں ڈرتی، چاہے جان ہی کیوں نا چلی جائے، والد کے قاتل کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہوں گی۔